اغراض ومقاصد
۱۔ عربی اور اسلامی علوم کے ساتھ ساتھ عصری اور جدید علوم کی اعلیٰ تعلیم اور قرآن وسنت کی روشنی میں طالبات کی دینی تربیت کا خاص اہتمام کرنا
۲۔ طالبات کے ذہن ودماغ میں اسلامی عقائد کی جڑوں کو مستحکم کرنا
۳۔ عالمیت و فضیلت درجات میں قرآن وحدیث اور فقہ کی تعلیم عربی زبان میں دینا
۴۔ جدید علوم، انگریزی اورسائنس پر خصوصی توجہ
۵۔ ایسی عالمائیں تیار کرنا جو مندرجہ ذیل صفات کی حامل ہوں
الف: وہ اپنے اپنے علاقے، ماحول اور زمانے میں اسلامی تعلیمات و اخلاق کا اعلیٰ اور مثالی نمونہ ہوں
ب: وہ حق کی گواہی دینے والی اور اللہ کے کلمے کو بلند کرنے والی ہوں، وہ پراگندہ ماحول کی اصلاح کی فکر کرنے والی ہوں اوراپنےاندربدعات وخرافات اور من گھڑت رسموں کے خاتمے کا جذبہ رکھتی ہوں
ج: وہ نئی نسل کے لیے مثالی مربی بنیں اور بچوں کی تعلیم وتربیت کرنےاور انہیں اخلاق فاضلہ سے متصف کرنے میں مثالی کردار ادا کرنے والی ہوں۔
د: وہ علوم دینیہ کی ماہر ہونےکے ساتھ تمام جدید نظریات اور تحریکات سے اور ان کی سرگرمیوں سےپوری طرح واقف ہوں اوراسلام کے خلاف مغربی دانشوروں اور مستشرقین کی طرف سے اٹھائے جانے والے اعتراضات کا جواب دینے کی اہلیت رکھتی
